بھٹکل 22جون (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ پنچایت کی طرف سے معذوروں کے سرکاری فنڈ سے ایم ایل اے منکال ویدیا کے ہاتھوں موٹر سائیکل اور وھیل چیئر تقسیم کی گئی ۔جن معذوروں کو اس کا فائدہ پہنچا ان میں بینگرے کے موہن اپو دیواڈیگا،شیرالی کی بھاونا نارائن موگیر، کائیکنی کے ناگراج گنپتی دیواڈیگا،تینگن گنڈی کے شیکھرواسو انائک،کائیکنی کی روپا ایشور نائک اور بینگرے کے دیویندرا کرشنادیواڈیگا شامل ہیں۔
اس موقع پر تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک ، نائب صدر رادھا اشوک ویدیا ، سی ای او مسٹر سی ٹی نائک ترقیاتی افسر شری دیوی ایم بھٹ کے علاوہ تعلقہ پنچایت کے اراکین بڑی تعداد میںموجود تھے ۔